ETV Bharat / bharat

کابل میں بھارتی سفارت خانہ محفوظ اور فعال ہے: وزارت خارجہ - بھارتی وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کابل میں بھارتی سفارت خانہ اس وقت محفوظ اور آپریشنل ہے اور دیکھ بھال کے اخراجات اور مقامی عملے کی تنخواہیں وقت پر دی جا رہی ہیں۔

کابل میں بھارتی سفارت خانہ محفوظ اور فعال ہے: بھارتی حکومت

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 1:44 PM IST

Updated : Sep 3, 2021, 1:50 PM IST

بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کابل میں بھارتی سفارت خانہ اس وقت محفوظ اور آپریشنل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند نے مقامی ملازمین کی تنخواہ بھی وقت پر ادا کی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ بھارتی وزارت خارجہ کابل سفارت خانے سے باقاعدگی سے رابطہ میں ہے اور عملے کی جانب سے یہ یقینی بنایا گیا کہ سفارت خانہ بھی محفوظ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کابل میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بینک مکمل طور پر کام نہیں کر رہے ہیں، اس لیے سفارت خانے کے عملے کو پیسے نکالنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کچھ بھارتی، افغانستان (کابل) میں رہ گئے ہیں اور حکومت ان کے محفوظ انخلا کے لیے کوشش کر رہی ہے لیکن کابل ایئر پورٹ بند ہے اور طیاروں کی نقل و حرکت پر بھی طالبان نے پابندی لگا رکھی ہے۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ کابل میں پھنسے ہوئے باقی بھارتیوں کے لیے کابل سے دوبارہ انخلاء کی کارروائیاں جلد ممکن ہیں۔ اس کے لیے دہلی کابل کے ساتھ ساتھ بھارتی سفارت خانے کے عملے سے مسلسل رابطے میں ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ وزارت نے ابھی تک اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ کابل میں بھارتی سفارت خانے میں کتنے ملازمین موجود ہیں کیونکہ حالات نازک بنے ہوئے ہیں۔ بھارت سے سفارتکاروں اور سفارت خانے کے عہدیداروں کی کابل واپسی کا انحصار اس بات پر ہے کہ طالبان کی نئی حکومت اور یقین دہانی کس طرح عمل میں تبدیل ہو گی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے پہلے کہا تھا کہ بھارت نے 550 سے زائد افراد کو یا تو کابل یا دوشنبے سے نکال لیا ہے۔

Last Updated : Sep 3, 2021, 1:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.