جموں و کشمیر Jammu and Kashmir کے ضلع پونچھ کے گلپور سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کی چوکی چھبیلا پوسٹ میں لائن آف کنٹرول کے قریب سے پکڑے گئے پاکستانی نوجوان کو ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ پونچھ: پاکستانی نوجوان کو طبی جانچ کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق جمعرات کی دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوج کی 3/3 جی آر بٹالین کے جوانوں نے اسمد علی ولد محمد بنارس ساکن تیتریٹوٹ تحصیل و ضلع راولکوٹ پی او کے لائن آف کنٹرول کو عبور کر کے بھارتی علاقے میں داخل ہونے فوج نے اپی تحویل میں لے لیا تھا اور بھارتی فوج کی تحویل میں پوچھ گچھ اور میڈیکل چیک اپ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ جس کے خلاف پولیس سٹیشن پونچھ میں مقدمہ درج کر کے پاکستانی نوجوان سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔