ETV Bharat / bharat

Army Chief leaves for France on four day visit آرمی چیف فرانس کے چار روزہ دورے پر - آرمی چیف فرانس کے چار روزہ دورے پر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے فرانس کے چار روزہ دورے پر جا رہے ہیں جس کے دوران وہ اپنے ہم منصب اور اعلیٰ فوجی افسروں کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جنرل پانڈے پیرس میں مختلف فوجی تربیتی اداروں کا دورہ کریں گے اور سینئر اسٹاف افسران سے خطاب کریں گے۔ وہ ڈریگیگن میں ملٹری اسکولوں کا بھی دورہ کریں گے جہاں کمیشنڈ افسران اور نان کمیشنڈ افسران کو تربیت دی جاتی ہے۔Manoj Pande leaves for France on four day visit

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 13, 2022, 9:25 PM IST

نئی دہلی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے فرانس کے چار روزہ دورے پر جا رہے ہیں جس کے دوران وہ اپنے ہم منصب اور اعلیٰ فوجی افسروں کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزارت دفاع کے مطابق جنرل پانڈے پیر سے جمعرات تک فرانس کے دورے پر ہوں گے۔Manoj Pande leaves for France on four-day visit

دورے کے دوران، آرمی چیف پہلی جنگ عظیم میں 4742 ہندوستانی فوجیوں کی یادگار نیو چیپل انڈین میموریل پرگلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ بعد ازاں وہ فرانسیسی چیف آف ڈیفنس اسٹاف، چیف آف آرمی اسٹاف، اور کمانڈر کمانڈمنٹ فورسز اور دیگر فوجی حکام سے ملاقات کریں گے اور ہند-فرانس کے دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔جنرل پانڈے پیرس میں مختلف فوجی تربیتی اداروں کا دورہ کریں گے اور سینئر اسٹاف افسران سے خطاب کریں گے۔ وہ ڈریگیگن میں ملٹری اسکولوں کا بھی دورہ کریں گے جہاں کمیشنڈ افسران اور نان کمیشنڈ افسران کو تربیت دی جاتی ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ برسوں میں کئی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعلقات اور ہم آہنگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے دورہ فرانس سے دونوں افواج کے درمیان اعتماد اور باہمی افہام و تفہیم کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: East Asia Summit نائب صدر جمہوریہ آج آسیان کی مشرقی ایشیا سمٹ میں شرکت کریں گے

India Cambodia Think Tanks Sign MoU بھارت اور کمبوڈیا کے تھنک ٹینک کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.