بھارت اور چین کے فوجی کمانڈروں کے درمیان 12 ویں مرحلے کی بات چیت کے بعد دونوں افواج نے کنٹرول لائن پر گوگرا علاقہ سے اپنے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹالیا ہے اور اب دونوں فریق اپنے پرانے مقامی بیس میں پہنچ گئے ہیں۔
فوج نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا کہ 'گزشتہ 31 جولائی کو چوشل مولدو میں دونوں فریق کے درمیان کور کمانڈر سطح کی بارہویں دور کی بات چیت کے نتیجے میں دونوں فریقوں نے گوگرا علاقہ سے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹا لیا ہے اور یہ کارروائی بدھ اور جمعرات کو ہوئی اور اب دونوں کے فوجی اپنے پرانے مقامی بیس میں پہنچ گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 'دونوں فریق کے مابین ہند۔چین سرحد کے مغربی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ تنازعہ کے بقیہ موضوع پر واضح طور سے خیالات کا تفصیلی تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت-چین کے وزرائے خارجہ کا ایل اے سی پر اجلاس
دونوں فریق گوگرا علاقہ سے فوجیوں کو پیچھے ہٹانے پر متفق ہوئے تھے۔ اس خطے میں دونوں افواج کے فوجی گزشتہ سال مئی سے آمنے سامنے تصادم کی صورت میں تھے۔
(یو این آئی)