ETV Bharat / bharat

US Midterm Elections باحجاب مسلم خاتون نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی - امریکی وسط مدتی انتخابات

ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار بھارتی نژاد امریکی مسلم خاتون نبیلہ سید نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔ US Midterm Elections

باحجاب مسلم خاتون نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 9:01 PM IST

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات US Midterm Election کے نتائج کا اعلان جاری ہے۔ اس انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار بھارتی نژاد امریکی باحجاب مسلم خاتون نبیلہ سید نے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میرا نام نبیلہ سید ہے۔ میں ایک 23 سالہ بھارتی نژاد امریکی مسلم خاتون ہوں۔ ہم نے ابھی ریپبلکن کے زیر قبضہ مضافاتی ضلع میں جیت حاصل کی ہے۔ 23 سالہ بھارتی نژاد امریکی مسلم خاتون نبیلہ سید نے ریاستہائے متحدہ میں الینوائے ریاستی مقننہ کے 51 ویں ہاؤس ڈسٹرکٹ کے لیے الیکشن جیت لیا ہے۔Nabeela Syed wins us midterm elections

  • My name is Nabeela Syed. I’m a 23-year old Muslim, Indian-American woman. We just flipped a Republican-held suburban district.

    And in January, I’ll be the youngest member of the Illinois General Assembly.

    — Nabeela Syed (@NabeelaforIL) November 9, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ Hijab Controversy in India: کیا حجاب خواتین کی ترقی میں رکاوٹ ہے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ میں جنوری میں الینوائے جنرل اسمبلی کی سب سے کم عمر رکن منتخب ہوجاوں گی۔ انہوں نے ڈیموکریٹک پرائمری میں جیت درج کی ہے اور موجودہ کرس بوس کے خلاف ریپبلکن ڈسٹرکٹ میں نمایاں کامیابی حاصل ہے۔ سید الینوائے ریاست کی مقننہ میں پہلی ایسی جنوبی ایشیائی ہیں، جو ریاستی اسمبلی کی سب سے کم عمر رکن بھی ہوں گی۔ نبیلہ سید نے اپنے انتخابی منشور میں عوامی مسائل جیسے مساوی حقوق، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور ٹیکس وغیرہ پر غور و خوض کرنے اور ان کے ازالہ کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے انتخابی وعدوں میں کہا کہ وہ رہائشیوں کے لیے ایک بہتر الینوائے بنانے کے لیے کوشاں ہیں نیز ان کے پاس مضبوط معیشت، پائیدار انفراسٹرکچر، سستی میڈیکل کی سہولیات اور طلبہ کو اعلی تعلیم کے لئے مضبوط منصوبہ ہے۔ آپکو بتادیں کہ نبیلہ سید یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے پولیٹیکل سائنس اور بزنس میں گریجویشن کرنے کے بعد انہوں نے ایک پرو بونو مشاورتی تنظیم کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں، جس نے کافی مقامی کاروباروںوں کی مدد کی۔ امریکی وسط مدتی انتخابات میں رواں برس کم از کم آٹھ بھارتی نژاد امریکی بطور امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، ان میں سے چار ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.