ETV Bharat / bharat

India-Kuwait Relation: بھارتی سفیر نے کویت کے پہلے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی - کویت کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ احمد نواف الاحمد الصباح

بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما کے قابل اعتراض بیان کے خلاف کویت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا، تاہم بھارت نے ایک بار پھر کویت سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے اور اسی سلسلے میں بھارتی سفیر نے کویت کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کرکے دو طرفہ تعلقات کو استوار کرنے کی پہل کی ہے۔ Indian Kuwait Relation

بھارتی سفیر نے کویت کے  پہلے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 7:14 AM IST

Updated : Jun 23, 2022, 8:13 AM IST

بھارتی سفیر سبی جارج نے 21 جون بروز پیر کو کویت کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ احمد نواف الاحمد الصباح سے ملاقات کی اور وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ اس دوران دونوں رہبنماوں نے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں اور کویت میں بھارتی تارکین وطن سے متعلق معاملات پر تفصیل سے بات چیت کی۔ Indian Ambassador meets first deputy prime minister & minister of interior, Kuwait on Monday

واضح رہے کہ حال میں بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما نے پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا جس کے خلاف کویت نے مخالفت کی تھی۔ کویت ٹائمز کی خبر کے مطابق کویتی پارلیمنٹ کے 50 میں سے 30 ارکان پارلیمنٹ نے اپنے دستخطوں سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بھارت میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر پولیس کارروائی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی پولیس نے پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا تبصرے پر پرامن احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے خلاف مظالم کا ارتکاب کیا۔

کویت ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، کویت کے ہزاروں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مطالبہ کر رہے ہیں کہ تمام عرب ممالک اور بالخصوص خلیجی ممالک سے ہندوتوا حامی بھارتیوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ توہین رسالت اور مسلمانوں کے پرامن احتجاج کے بدلے میں خلیجی ممالک میں رہنے والے 80 لاکھ بھارتیوں میں سے ہندوؤں کو ملک میں کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ Kuwaiti MPs on Derogatory against Prophet

مزید پڑھیں:۔ Kuwaiti MPs on Derogatory Against Prophet: کویتی ارکان پارلیمنٹ کی بھارت پر مزید دباؤ ڈالنے کی اپیل

تاہم بھارت ایک بار پھر کویت سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور اسی سلسلے میں بھارتی سفیر نے کویت کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ احمد نواف الاحمد الصباح سے ملاقات کرکے دو طرفہ تعلقات کو استوار کرنے کی پہل کی ہے۔

Last Updated : Jun 23, 2022, 8:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.