ETV Bharat / bharat

India Win U19 Womens T20 World Cup بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا، وزیر اعظم نے مبارکباد دی

آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل پر قبضہ کر لیا ہے۔ ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جنوبی افریقہ میں کھیلا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارتی ٹیم کو خصوصی جیت کے لئے مبارکباد۔ ٹیم کو ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 9:09 PM IST

بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا، وزیر اعظم نے مبارکباد دی

آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل پر قبضہ کر لیا ہے۔ ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جنوبی افریقہ میں کھیلا گیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم 68 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت کی طرف سے تیتاس سادھو، پارشوی چوپڑا اور ارچنا دیوی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ منت کشیپ، شیفالی ورما اور سونم یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

وہیں بھارتی ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر 14 اوور اور ایک گیند پر ہی جیت لیا۔ بھارت کی جانب سے سومیا تیواری اور تریشا نے 24-24 رنز بنائے۔ شیفالی نے 15 اور شویتا نے 5 رنز بنائے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارتی ٹیم کو خصوصی جیت کے لئے مبارکباد۔ انہوں نے بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور ان کی کامیابی کئی آنے والے کرکٹرز کو متاثر کرے گی۔ ٹیم کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔

  • Congratulations to the Indian Team for a special win at the @ICC #U19T20WorldCup. They have played excellent cricket and their success will inspire several upcoming cricketers. Best wishes to the team for their future endeavours. https://t.co/BBn5M9abHp

    — Narendra Modi (@narendramodi) January 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ انڈیا انڈر 19 ٹیم کو انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد۔ یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے کیونکہ ہمارے نوجوان کرکٹرز نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ نوجوان کھلاڑی بڑے موقع سے خوفزدہ نہیں ہوئے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بھارت میں ویمنز کرکٹ عروج پر ہے اور ورلڈ کپ کی جیت نے ویمنز کرکٹ کا قد کئی درجے بلند کر دیا ہے۔ مجھے پوری ٹیم اور معاون عملے کے لیے 5 کروڑ روپے بطور انعامی رقم دینے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

  • Women’s Cricket in India is on the upswing and the World Cup triumph has taken the stature of women’s cricket several notches higher. I am delighted to announce INR 5 crore for the entire team and support staff as prize money. This is surely a path-breaking year.

    — Jay Shah (@JayShah) January 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: Hockey World Cup 2023 ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت نویں مقام پر رہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.