ETV Bharat / bharat

TEAM INDIA ہندوستان نئے سال میں نئے کپتان کے ساتھ نئی شروعات کرے گا

ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم منگل کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میں نئے سال کا آغاز نئے انداز کے ساتھ کرنا چاہے گی۔India Vs Srilanka

ہندوستان نئے سال میں نئے کپتان کے ساتھ نئی شروعات کرے گا

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 8:35 PM IST

ممبئی:ہندوستانی کرکٹ کے لئے 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن شکست نے ٹیم کے کھیلنے کے انداز پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ہندوستان کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ٹیم کی بیٹنگ اپروچ پر بحث شروع ہوگئی۔India Will Take On Sri Lanka In First T20 Match Under New Captain

سینئر کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے فوراً بعد نیوزی لینڈ میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آرام دیا گیا، جب کہ ٹیم پانڈیا کو سونپی گئی۔ سیریز 1-0 سے جیتنے کے بعد، پانڈیا نے مستقبل کے منصوبوں اور نئے انداز کے ساتھ کھیلنے پر زور دیا۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد پانڈیا کی بطور کپتان پہلی مہم ہے۔ پانڈیا اس سیریز میں بھی روہت شرما کی غیر موجودگی میں کپتانی کر رہے ہیں، اور کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں ٹیم کی باگ ڈور سنبھالنے کے بارے میں بی سی سی آئی کی طرف سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ تاہم، یہ سیریز ہندوستانی ٹی20 ٹیم میں ممکنہ تبدیلیوں کو واضح کر سکتی ہے۔

پانڈیا کو کپتانی سونپنے کے علاوہ سوریہ کمار یادو کو اس سیریز کے لیے نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ سوریہ کمار 2022 میں ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے 187.43 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1164 رنز بنائے جس کے لیے انہیں ترقی سے نوازا گیا۔

سری لنکا کے خلاف یہ سیریز بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ہوگی۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی طرف بڑھتے ہوئے، ہندوستان اس فارمیٹ میں ایک نئی ٹیم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جہاں سوریہ کمار یادو کو نائب کپتان کے کردار میں پرفارم کرنے کا موقع ملے گا، وہیں ایشان کشن اور روتوراج گائیکواڑ جو طویل عرصے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپس آئے ہیں، وہ بھی موقع ملنے پر اس کا اچھا استعمال کرنا چاہیں گے۔

تقریباً سات ماہ تک ہندوستانی ٹیم میں رہنے کے باوجود، راہل ترپاٹھی نے ابھی تک اپنا قومی ڈیبیو نہیں کیا ہے۔ ترپاٹھی کے ساتھ نوجوان تیز گیند باز شیوم ماوی اور مکیش کمار کو بھی اس سیریز میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکتا ہے۔

سینئر کھلاڑیوں سے بھری ٹیم میں، دیپک ہڈا نے مسلسل نیچے آرڈر میں بیٹنگ کی ہے، حالانکہ یہاں انہیں اوپری آرڈر میں واپسی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہڈا نے اپنے ٹی20 بین الاقوامی کیریئر میں صرف ایک بار آئرلینڈ کے خلاف سنچری بنا کر 50 کا ہندسہ عبور کیا تھا اور یہ اننگز انہوں نے تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے کھیلی۔

واشنگٹن سندر کی ٹیم میں واپسی ہندوستانی بیٹنگ کو گہرائی فراہم کرے گی۔نوجوان کھلاڑی اس سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد بھی ٹیم میں اپنی جگہ یقینی بنانا چاہیں گے۔

دوسری طرف، واشنگٹن سندر کی واپسی سے ٹیم کو بلے بازی میں گہرائی ملتی ہے، ساتھ ہی وہ پانڈیا کے بعد دوسرے اہم آل راؤنڈر ہیں۔سندر درمیانی اوورز میں ہندوستان کے لئے وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جب کہ ہندوستانی بولنگ ابتدائی اور ڈیتھ اوورز میں ارشدیپ سنگھ کے گرد گھومے گی۔ اس کے علاوہ سری لنکا کو عمران ملک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو ممکنہ طور پر ٹی 20 کرکٹ میں ہندوستان کے "نئے نقطہ نظر" کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:BCCI Meeting بی سی سی آئی ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دے گا

روہت شرما کی ٹیم نے سیریز 3-0 سے جیتی تھی جب اس سے قبل بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے آئے تھے، حالانکہ ایشیا کپ 2022 میں سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں شام 7 بجے سے شروع ہونے والے میچ میں پانڈیا کی ٹیم کو دوبارہ اپنا غلبہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔India Will Take On Sri Lanka In First T20 Match Under New Captain

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.