ETV Bharat / bharat

Voice of Global South Summit بھارت غریب اور ترقی پذیر ممالک کی آواز اٹھاتا رہے گا، وزیر اعظم مودی - وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ اجلاس

وزیر اعظم مودی نے وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مقصد جنوب کی آواز کو بلند کرنا ہے اور اس کی آواز بھارت کی آواز ہے۔ India will continue to raise the voice of poor and developing countries

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 12, 2023, 12:51 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک کے فورم وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ بھارت جنوبی ممالک کی آواز عالمی پلیٹ فارمز پر اٹھا رہے گا جی- 20 ممالک کے گروپ کے صدر کے طور پر بھارت کی جانب سے منعقد اس دو روزہ آن لائن کانفرنس میں 120 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس دوران نصف درجن سے زائد وزارتی سطح کے اجلاس ہوں گے جس میں تعلیم، صحت سے لے کر عالمی اداروں میں اصلاحات تک کے ایجنڈے پر بات کی جائے گی۔ اس کا مقصد ترقی پذیر ممالک کے تحفظات اور ترجیحات کو جی 20 کے ایجنڈے میں شامل کرنا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے افتتاحی اجلاس میں کہا کہ بھارت کا مقصد جنوب کی آواز کو بلند کرنا ہے اور اس کی آواز بھارت کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ ہی دنیا کے جنوب کے ممالک کے اپنے بھائیوں کے ساتھ اپنے ترقیاتی تجربات کوشیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترقیاتی شراکت داریوں میں دنیا کے ہر خطے کے ممالک اور مختلف موضوعات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس سال جی20 گروپ کی صدارت سنبھالی ہے اور بھارت کا مقصد جنوب کی آواز کو بلند کرنا ہے۔

مودی نے کہا کہ آج دنیا کو درپیش مسائل کے لئے دنیا کے جنوبی ممالک (ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک)ذمہ دار نہیں ہیں، لیکن ان کے سب سے زیادہ بدترین نتائج انہیں بھگتنا پڑ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں، انہوں نے یورپ میں کوو ڈ 19 کی وبا، آب و ہوا کی تبدیلی، دہشت گردی اور جنگوں جیسے واقعات کے اثرات کا ذکر کیا۔ مودی نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور دیگر ترقی پذیر ممالک نے نوآبادیاتی نظام کے خلاف جدوجہد میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور آج پھر سے ایک نئے عالمی نظام کی تعمیر کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں جو ہمارے شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے۔

جنوب کے ممالک کو بھارت کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی ترجیحات بھارت کی ترجیحات ہیں۔ اپنے مختصر خطاب میں مودی نے نئے نظام کے تحت ترقی پذیر ممالک کے مسائل کے آسان حل تلاش کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ حل ایسا ہونا چاہیے کہ جس میں ضرورت کے حساب سے توسیع کی جاسکے۔ انہوں نے دنیا کے مسائل کے حل کے لیے ممالک کی صلاحیت کے مطابق مشترکہ ذمہ داری کے تعین کے اصول کو اپنانے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے عالمی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: PM Modi On Cooperative Societies حکومت نے کوآپریٹو سیڈ سوسائٹی کے قیام کو منظوری دی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.