ETV Bharat / bharat

Corona Update ملک میں کورونا کے 4270 نئے کیسز - صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 218.17 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد میں 229 کی کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے فعال مریضوں کی تعداد اب کم ہو کر 40750 پر آ گئی ہے۔ Corona Update

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 1:57 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کی وجہ سے 11 مریضوں کی موت ہوئی، جس کی وجہ سے اب ملک بھر میں مرنے والوں کی تعداد 528611 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 218.17 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد میں 229 کی کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے فعال مریضوں کی تعداد اب کم ہو کر 40750 پر آ گئی ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.35 فیصد ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.10 فیصد ہے۔Corona Update

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے انفیکشن میں مبتلا 4 ہزار 270 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 833 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 4474 افراد کورونا وائرس سے نجات پا چکے ہیں اور اب تک ملک بھر میں 44013999 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.72 فیصد ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,16,916 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی کل تعداد 89.47 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سات ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ دریں اثنا، کیرالہ میں بھی 82 فعال مریض پائے جانے کے ساتھ، اب ان کی تعداد بڑھ کر 12195 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6719562 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71134 پر مستحکم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں، قومی راجدھانی میں چھ معاملات کا اضافہ ہوا ہے، جس سے متاثرین کی تعداد 392 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1976314 پر مستحکم رہی۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 26501 پربرقرار ہے۔ تامل ناڈو میں ایک بار پھر کورونا وائرس نے زور پکڑ لیا، جس کی وجہ سے کورونا کے 26 متاثرہ کیسز بڑھ کر 5498 ہو گئے ہیں اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3538507 ہو گئی ہے۔ اور مرنے والوں کی تعداد 38046 پر برقرار ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا کے 71 مریضوں کے اضافے کے ساتھ اب یہ تعداد بڑھ کر 3170 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 2089302 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس عرصے کے دوران دو مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 21503 تک پہنچ گئی۔ اتر پردیش میں کورونا وبا کے 28 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 527 ہو گئی ہے اور صحت مند افراد کی تعداد 2101983 ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 23620 پر برقرار ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا کے 73 کیسز کم ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ریاست میں مریضوں کی کل تعداد کم ہو کر 3429 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7968736 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 148336 ہو گئی ہے۔

راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 67 کیسز کی کمی کے بعد اب ریاست میں انفیکشن کے معاملے کم ہو کر 499 رہ گئے ہیں اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1302893 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا وبا سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9641 ہو گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کے 53 کیسز کم ہو کر 900 رہ گئے ہیں اور اب تک 1262618 لوگ اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 11034 ہو گئی ہے۔ پڈوچیری میں بھی 28 کیسز کم ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد 368 تک پہنچ گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 172173 پر مستحکم رہی۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 1974 پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Update بھارت میں کورونا کے 3615 کے نئے کیسز

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.