بھارت میں گزشتہ روز کے مقابلے کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 لاکھ 55 ہزار 874 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ حالانکہ ملک میں گزشتہ روز کے مقابلے 50,190 کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ New Corona cases in india
وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 614 افراد کی موت ہوئی ہے۔ New Covid Death in India
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے دو لاکھ 67 ہزار 753 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ Total corona Recoveries in india
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 22 لاکھ 36 ہزار 842 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Two crore Covid vaccine doses administered in J&K جموں و کشمیر نے 2 کروڑ سے زیادہ کووڈ 19 ویکسی نیشن کا سنگ میل حاصل کیا
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ Indian Council of Medical Research کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 16 لاکھ 49 ہزار 108 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔
اب تک بھارت میں کُل 71 کروڑ 88 لاکھ 2 ہزار 433 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔