ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران روزانہ متاثرہ مریضوں سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے کورونا کے زیر علاج معاملات کی تعداد 80 ہزار سے نیچے آ گئی ہے۔ جمعرات کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8528 ایکٹو کیسز میں کمی آئی ہے۔ جس سے ملک بھر میں 77,152 ایکٹو کیسز رہ گئے ہیں۔Active Cases in India
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 6,561 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، جبکہ اس سے 142 افراد کی موت ہوئی ہے، جس سے متاثرین کی کل تعداد 42938599 ہو گئی ہے اور اموات کی تعداد 514388 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 42353620 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل چکی ہے جب کہ 1,78,02,63,222 لوگوں نے کورونا ویکسین لی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 8,528 کی کمی واقع ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کے صحت یاب ہونے کی قومی شرح 98.62 فیصد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن کی یومیہ شرح 0.74 فیصد اور ہفتہ وار شرح 0.99 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔