نئی دہلی: ملک میں کووڈ-19 کی خوراک لینے کے باوجود معاملات کی بڑھتی ہوئی سطح تشویشناک بن گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 6422 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 44516479 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں وبا کی وجہ سے 14 ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 528250 ہو گئی اور کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 46389 ہو گئی۔Corona Update
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 215.98 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے 640 ایکٹو کیسز میں اضافے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 46389 ہو گئی۔
وزارت صحت کے مطابق 5748 افراد کی صحت یابی کے بعد ان کی کل تعداد 43941840 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.10 فیصد، انفیکشن کی یومیہ شرح 2.04 فیصد اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 314692 کووڈٹیسٹ کیے گئے ہیں، جسے سے اب تک کل 89.06 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چھ ریاستوں، ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور دوسری ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی آئی ہے۔
کیرالہ میں کچھ دنوں سے معاملات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 1150 کیسز میں اضافے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 12823 ہو گئی ہے اور کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6693423 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں ایک مریض کی موت سے اموات کی تعداد 70949 تک پہنچ گئی ہے۔
مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 84 کیسز کم ہونے سے ان کی کل تعداد 5429 اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7959133 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کے انفیکشن سے دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148295 ہو گئی ہے۔
راجستھان میں بھی کورونا انفیکشن کے کم زیادہ کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے میں 83 کیسز بڑھنے کے ساتھ اب کورونا کیسز کی کل تعداد 1388 ہو گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1300616 ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 9629 پر مستحکم ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں 140 کورونا ایکٹیو کیسز میں کمی کی وجہ سے ان کی تعداد 3624 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک 4015812 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 40268 ہو گئی ہے۔
مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 66 کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی فعال کیسز کی کل تعداد 1951 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2086516 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21485 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش میں 61 ایکٹو کیسز کم ہو کر 938 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 182 افراد کی صحتیابی کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 2100581 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 23615 پر مستحکم ہے۔
قومی دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے 16 ایکٹو کیسز میں کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 575 پر آ گئی ہے۔ دہلی میں اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1974960 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 26494 پر برقرارہے۔بہار میں 54 کورونا ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی کل تعداد 498 پر آ گئی ہے اور اب تک 836949 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 12299 پر مستحکم ہے۔
چھتیس گڑھ میں 39 کورونا ایکٹیو کیسز میں کمی کے بعد ان کی تعداد 688 پر آ گئی ہے اور اب تک 1160338 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 14121 پر برقرارہے۔
پنجاب میں 37 کورونا ایکٹو کیسز میں کمی کے بعد ان کی مجموعی تعداد 392 اور اب تک 763170 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں یہاں ہلاکتوں کی تعداد 17908 ہوگئی ہے۔تلنگانہ میں 36 ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 808 اور اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 831378 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 4111 پر مستحکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India Coronavirus Update کورونا ٹیسٹ کی تعداد 89.02 کروڑ سے تجاوز
یو این آئی