نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے انفیکشن کے 5,383 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,45,58,425 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اسی عرصے کے دوران 6 ہزار 424 رہی جس کی وجہ سے اب صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 4 کروڑ 39 لاکھ 84 ہزار 695 ہو گئی ہے۔Corona Update
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 217.26 ویکسین دی گئی ہیں۔ اس دوران مزید 12 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,28,449 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.10 فیصد،یومیہ انفیکشن کی شرح 1.68 فیصد اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے ایکٹو کیسز میں 1061 اضافے کے بعد ان کی تعداد 45281 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,20,187 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی کل تعداد 89.30 کروڑ ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں نو ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔
دریں اثنا، کیرالہ میں کورونا کے 353 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے کیسز کی تعداد کم ہو کر 15203 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,07,539 ہو گئی ہے۔ ریاست میں ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 71,044 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا، تمل ناڈو میں کورونا کے 74 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 5233 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 35,35,564 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایک مریض کی جان جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38042 ہو گئی ہے۔
مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 146 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 2665 ہو گئی ہے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 20,88,036 ہو گئی ہے۔ اس دوران مرنے والوں کی تعداد 21493 تک پہنچ گئی ہے۔
اڈیشہ میں کورونا کے 249 کیسز میں کمی کے ساتھ اب کیسز کی کل تعداد 1252 پر آ گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 13,22,095 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 9186 ہے۔
اتراکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 1076 ہو گئی ہے اور اب تک 4,40,268 لوگ اس وبا سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ اس مدت کے دوران ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 7749 پر مستحکم ہے۔
یو این آئی