بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35,342 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 483 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,12,93,062 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,19,470 اموات ہوچکی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 38,740 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,04,68,079 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,05,513 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 42,34,17,030 ہو گئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:۔
کل کیسز: 3,12,93,062
کل صحتیاب افراد: 3,04,68,079
اموات کی تعداد: 4,19,470
فعال کیسز: 4,05,513
کل ویکسینیشن:42,34,17,030
یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: اولمپکس میں بھارتی کھلاڑی تاریخ رقم کرسکتے ہیں