نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وبا کے 4043 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 44543089 ہو گئی ہے اس دوران وبا سے مزید 9 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کا اعدادوشمار بڑھ کر528370 ہو گیا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 216.83 ویکسین دی گئی ہیں۔ اس دوران ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.11 فیصد ہے، انفیکشن کی یومیہ شرح 1.37 فیصد اورشرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہےCorona Update۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 648 کم ہو کر 47379 رہ گئی جبکہ اسی عرصے میں 4676 مریض کی صحت یابی کے بعد ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 43967340 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 295894 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی کل تعداد 89.20 کروڑ ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سات ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 76 کورونا ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 15831 اور کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6701080 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 71004 پر برقرارہے۔
اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں کورونا کے 100 ایکٹو کیسز کم ہونے سے ان کی کل تعداد 4440 پر آ گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7963082 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148312 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا، تمل ناڈو میں کورونا کے 69 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد 4995 اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3534277 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اموات کا اعدادوشمار 38040 پر مستحکم ہے۔
کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 178 کورونا ایکٹیو کیسز کم ہونے سےان کی تعداد کم ہو کر 3568 ہو گئی ہے اور اب تک 4017872 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 40276 پر برقرارہے۔
میزورم میں 34 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 256 ہو گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 237145 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 722 پر مستحکم ہے۔
اڈیشہ میں 93 کورونا ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 1388 پر آ گئی ہے اور اب تک 1321344 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور اموات کا اعدادوشمار 9186 پر مستحکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافہ
یو این آئی