بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 38,628 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 491 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,19,34,455 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,27,862 اموات ہوچکی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں43,910 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,10,99,771 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,06,822 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 50,68,10,492 ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال ایک نظر میں۔:
کل کیسز: 3,18,95,385
کل صحتیاب افراد: 3,10,99,771
اموات کی تعداد: 4,27,862
فعال کیسز: 4,06,822
کل ویکسینیشن:50,68,10,492
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی نے نیرج چوپڑا کو فون کال کے ذریعے مبارک باد دی