مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 38،353 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جب کہ اس انفیکشن سے 497 اموات ہوئیں ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
وہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریضوں کی صحت یابی کی رفتار بڑھ گئی ہے اور صحت یابی کی شرح 97.45 فیصد ہوگئی ہے۔
ممکنہ تیسری لہر کے پیشِ نظر ویکسینیشن مہم کو بھی تیز کیا جارہا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو اب تک 51,90,80,524 ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جاچکی ہیں۔
وہیں کل یعنی 10 اگست کو کورونا کے 28،204 نئے کیسز درج کیے گئے تھے۔ جب کہ اس وبا سے 373 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان نئے کیسز کے ساتھ پچھلے 24 گھنٹوں میں 41،511 مریض صحت یاب ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ریاستوں میں جانچ کے عمل کو بھی تیزی سے بڑھایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی ایم آر کے مطابق 10 اگست تک 48،50،56،507 نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں منگل تک 17،77،962 ٹیسٹ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افواج کے انخلا پر پچھتاوا نہیں، ملک کا دفاع افغان افواج کی ذمہ داری: بائیڈن