ETV Bharat / bharat

Corona Update بھارت میں کورونا کے 3615 کے نئے کیسز - کووڈ 19کے فعال کیسوں کی تعداد میں کمی

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 217.96 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد میں 1379 کی کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 40979 رہ گئی ہے اور یومیھ انفیکشن کی شرح 1.12 فیصد ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 28, 2022, 3:56 PM IST

نئی دہلی: ملک میں کووڈ-19 کے معاملات دن بہ دن کم ہوتے جارہے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,972 لوگ کورونا وائرس سے ٹھیک ہوئے ہیں اور پورے ملک میں اب تک 4,40,09,525 لوگوں کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 217.96 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے فعال کیسز کی تعداد میں 1379 کی کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 40979 رہ گئی ہے اور یومیھ انفیکشن کی شرح 1.12 فیصد ہے۔

فعال کیسز کی شرح 0.10 فیصد ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے انفیکشن میں مبتلا 3,615 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,45,79,088 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں ملک میں متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 98.72 فیصد ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے 14 مریضوں کی موت ہوگئی جس کے بعد پورے ملک میں اموات کی تعداد 528584 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,23,293 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 89.44 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں قومی راجدھانی میں 14 معاملات کا اضافہ ہوا ہے جس سے متاثرین کی تعداد 386 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 1976232 پر مستحکم رہی۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 26501 پر برقرار ہے۔

تمل ناڈو میں ایک بار پھر کورونا وائرس نے زور پکڑ لیا، جس کی وجہ سے کورونا کے 35 متاثرہ کیسز بڑھ کر 5472 ہو گئے ہیں اور اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3537998 ہو گئی ہے۔ اور مرنے والوں کی تعداد 38046 ہے۔

مغربی بنگال میں 54 کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ اب یہ تعداد بڑھ کر 3099 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2089066 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس مدت کے دوران دو مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 21,501 تک پہنچ گئی۔

اس دوران آندھرا پردیش میں بھی 10 فعال مریض پائے گئے، اب ان کی تعداد بڑھ کر 221 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2323255 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 14733 تک پہنچ گئی ہے۔

تریپورہ میں کورونا وبا کے 10 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 29 ہو گئی ہے اور صحت یات ہونے والے لوگوں کی تعداد 106820 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 938 پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا سے دو مریضوں کی موت

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.