بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 34,403 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس دوران 37,950 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ تو وہیں حکومت کی جانب سے ویکسینیشن مہم جاری ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ 3,33,81,755 ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ کی تین ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات، افغانستان پر تبادلہ خیال
اس دوران 37,950 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,25,98,424 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 3,39,056 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 77.24 کروڑ ہوگئی ہے۔