بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15 ہزار 906 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ تو وہیں 561 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایک دن میں 17,677 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس طرح ایکٹیو کیسز میں 1 ہزار سے زائد کی کمی آئی ہے لیکن کورونا سے اموات کے رجحان نے تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے 1 لاکھ 72 ہزار 594 ایکٹو کیسز ہیں جب کہ 3 کروڑ 35 لاکھ 48 ہزار 605 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔
وہیں کورونا کی وجہ سے اب تک 4 لاکھ 54 ہزار 269 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ملک میں اب تک 1,02,10,43,258 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔