ملک میں کورونا کیسز دن بہ دن کم ہورہے ہیں۔ پیر کے روز بھی کورونا کے کم کیسز درج کیے گئے ہیں۔ پیر کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14،306 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 443 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ 18762 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں،ععنی 4899 ایکٹو کیسز کم ہو گئے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
کورونا وبا کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 41 لاکھ 89 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 4 لاکھ 54 ہزار 712 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب تک 3 کروڑ 45 لاکھ 67 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد دو لاکھ سے کم ہے۔ کل 1 لاکھ 67 ہزار 695 افراد اب بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں، جو زیر علاج ہیں۔
کل ویکسینیشن: 102 کروڑ 27 لاکھ 12 ہزار خوراکیں دی گئیں
کورونا کے کل کیسز: تین کروڑ 41 لاکھ 89 ہزار 774
کل صحت یاب: تین کروڑ 35 لاکھ 67 ہزار 367
کل فعال کیسز: ایک لاکھ 67 ہزار 695
کل اموات:چار لاکھ 54 ہزار 712