بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42,982 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 533 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,18,12,114 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,26,290 اموات ہوچکی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 41,726 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,09,74,748 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,11,076 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 48,93,42,295 ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:
کل اموات کی تعداد: 4,26,290
کل ویکسینیشن:48,93,42,295
صحتیاب افراد: 3,09,74,748
کل فعال کیس: 4,11,076
کل کیسز:3,18,12,114