بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42,625 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 562 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,17,69,132 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,25,757 اموات ہوچکی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 36,668 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,09,33,022 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,10,353 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 48,52,86,570 ہو گئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:
کل صحتیاب افراد: 3,09,33,022
کل اموات کی تعداد: 4,25,757
کل ویکسینیشن:8,52,86,570
کل فعال کیس: 4,10,353
کل کیسز: 3,17,69,132
یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: روی کے بعد دیپک پنیا بھی سیمی فائنل میں