ETV Bharat / bharat

Sitharaman On Economy ہندوستان کو عالمی اقتصادی منظر نامے اور جغرافیائی سیاسی حالات پر تشویش، سیتارمن

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 7:26 PM IST

نرملا سیتارمن نے یہاں ورلڈ بینک گروپ اورآئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کے دوران عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں کہاکہ، منفی حالات اور عالمی سپلائی چین پر دباؤ نے عالمی معیشت پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

واشنگٹن: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے موجودہ مالی سال میں ہندوستانی معیشت کی متوقع شرح ترقی چھ فیصد سے زائد رہنے کے امکان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود ہندوستان کو عالمی اقتصادی منظر نامے اور جغرافیائی سیاسی حالات پر تشویش ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے یہاں ورلڈ بینک گروپ (ڈبلیو بی جی) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کے دوران عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں کہاکہ، منفی حالات اور عالمی سپلائی چین پر دباؤ نے عالمی معیشت پر گہرا اثر ڈالا ہے۔عالمی معیشت پہلے ہی اونچی شرح سود، افراط زر کے دباؤ سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ترقی یافتہ معیشتوں میں بینکاری کے شعبے میں حالیہ بحران نے عالمی اقتصادی بحالی کے لیے چیلنجوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سپلائی چین میں مسائل کی وجہ سے خوراک، ایندھن اور کھاد کے شعبے پر دباؤ بنا ہے ۔ اس سے خوراک اور توانائی کے تحفظ کے بحران میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے دنیا میں غریب اور پسماندہ طبقات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ عالمی مالیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے لوگوں کی قیادت میں اتفاق رائے پر مبنی اور اجتماعی پہل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ "انتہائی غربت کا خاتمہ" اور 'مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینا' ایک جامع، لچکدار اور پائیدارقدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sitharaman Meets US Treasury Sec Yellen سیتا رمن کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.