بھارت نے جمعرات کے روز تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کی جانب سے جموں و کشمیر کے تعلق سے کیے گئے تبصرے کو مسترد کردیا اور نصیحت بھی کہ کہ اسے بھارت کے اندرونی معاملات کے بارے میں کچھ بھی کہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باغچی نے میڈیا کے سوال پر کہا ’’ ہم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی طرف سے جموں و کشمیر کے تعلق سے کیے گئے تبصرے کو مسترد کرتے ہیں۔ او آئی سی کو جموں و کشمیر کے تعلق سے کچھ بھی کہنے کا کوئی حق نہیں ہے جو بھارت کا لازمی حصہ ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں:
دفعہ 370 کی منسوخی کو اوآئی سی نے مسترد کیا
دفعہ 370کی منسوخی پر جموں کی خواتین کے تاثرات
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد صورتحال ابتر: گپکار الائنس
باغچی نے کہا کہ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ او آئی سی سیکریٹریٹ کو اپنے فورم کا کچھ ذاتی مفادات کے لیے بھارت کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کے لیے غلط استعمال کی اجازت دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ او آئی سی نے حکومت ہند سے اگست 2019 میں جموں و کشمیر کے حوالے سے لیے گئے فیصلوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔