ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا وائرس کے 841 نئے کیسز رپورٹ - کورونا وائرس کے نئے کیسز

Covid Cases in India ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 841 نئے کیسز درج کیے گئے، جبکہ تین اموات بھی درج کی گئی۔

India records 841 new covid cases
ملک میں کورونا وائرس کے 841 نئے کیسز رپورٹ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 5:00 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 841 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، جو گزشتہ 227 دنوں میں سب سے زیادہ ہے۔ جس کے بعد زیر علاج کورونا کیسز کی تعداد 4,309 تک پہنچ گئی۔ وزارت صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ صبح 8 بجے وزارت کے ذریعہ اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کیرالہ، کرناٹک اور بہار میں انفیکشن سے ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

اس سے قبل 19 مئی کو ملک میں انفیکشن کے 865 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ سردی اور وائرس کی نئی ذیلی اقسام کی وجہ سے حالیہ دنوں میں انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے 5 دسمبر تک یومیہ کیسز کی تعداد دوہرے ہندسوں پر آ گئی تھی۔ سال 2020 کے آغاز سے اب تک تقریباً چار سالوں میں ملک بھر میں 4.5 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 5.3 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق اب تک انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4.4 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ قومی صحت یابی کی شرح 98.81 فیصد ہے۔ وزارت کے مطابق ملک میں انسداد کووڈ-19 ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 220.67 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.