ETV Bharat / bharat

Global Hunger Index بُھکمری کی فہرست میں بھارت، پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے - global hunger index 2022 list

گلوبل ہنگر انڈیکس جو بھوک اور غذائیت کی کمی کو ٹریک کرتی ہے اس کی رپورٹ کے مطابق بھارت بُھکمری کی فہرست یعنی ہنگر انڈیکس میں پڑوسی ممالک پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش سے پیچھے ہے۔ India ranks 107th out of 121 countries on Global Hunger Index

India ranks 107th out of 121 countries on Global Hunger Index
گلوبل ہنگر انڈیکس میں بھارت، پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے
author img

By

Published : Oct 15, 2022, 12:06 PM IST

Updated : Oct 15, 2022, 12:48 PM IST

نئی دہلی: بھارت 121 ممالک کے گلوبل ہنگر انڈیکس (GHI) 2022 میں 101 سے 107 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ پڑوسی ممالک پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا نے بھی اس انڈیکس میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ India ranks 107th out of 121 countries on Global Hunger Index

ہنگر انڈیکس کی رپورٹ چار اجزاء پر تیار کی جاتی ہے، غذائیت، بچوں کی نشوونما، بچوں کا پتلا ہونا اور بچوں کی اموات۔ ہنگر انڈیکس میں صفر بہترین سکور ہے اور 100 بدترین ہے۔ بھارت کا 29.1 اسکور اسے 'شدید' زمرے میں رکھا ہے۔ گلوبل ہنگر انڈیکس کی ویب سائٹ، جو بھوک اور غذائیت کی کمی کو ٹریک کرتی ہے، نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ چین، ترکی اور کویت سمیت 17 ممالک جی ایچ آئی کے 5 سے کم نمبر کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

سال 2021 میں بھارت 116 ممالک کی فہرست میں 101 ویں نمبر پر تھا، لیکن اس بار بھارت 121 ممالک کی فہرست میں چھ پوائنٹس کھسک کر 107 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، بھارت کا GHI اسکور بھی گر گیا ہے۔ بھارت کی درجہ بندی میں کمی کے بعد حکومت نے گزشتہ برس رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ گلوبل ہنگر انڈیکس کا حساب لگانے کے لیے استعمال کیا جانے والا طریقہ غیر سائنسی تھا۔

انڈیکس جاری کرنے والی تنظیم کے مطابق سری لنکا 64 ویں، نیپال 81، بنگلہ دیش 84 اور پاکستان 99 ویں نمبر پر ہے۔ جنوبی ایشیا میں صرف افغانستان بھارت سے پیچھے ہے۔ افغانستان اس انڈیکس میں 109 ویں نمبر پر ہے۔ غور طلب ہے کہ سوڈان، ایتھوپیا، روانڈا، نائجیریا، کینیا، گیمبیا، نمیبیا، کمبوڈیا، میانمار، گھانا، عراق، ویت نام، لبنان، گیانا، یوکرین اور جمیکا جیسے ممالک بھی اس انڈیکس میں بھارت سے بہت اوپر ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Oct 15, 2022, 12:48 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.