ETV Bharat / bharat

بھارت۔ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پرامن طریقے سے حل کرنا چاہئے: پاک فوج کے سربراہ - ای ٹی وی بھارت

پاکستان کی انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

بھارت - پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کرنا چاہئے: پاک فوج کے سربراہ

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 7:22 AM IST

پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات میں کشیدگی کے درمیان پاکستانی آرمی سربراہ قمر جاوید باجوہ نے ایک اہم بیان دیا ہے، جس میں انہوں نے بھارت اور پاکستان کو مسئلہ کشمیر 'باوقار اور پرامن' طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز کہا کہ دو اقوام (بھارت اور پاکستان) کو جموں و کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کو 'ایک باوقار اور پرامن طریقے سے' حل کرنا چاہیے۔

پی اے ایف اکیڈمی میں منعقدہ 144ویں جی ڈی (پی) انیسویں انجینئرنگ کورس کے آغاز کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ 'پاکستان کی قوم باہمی احترام اور پُر امن باہمی تعلقات کے لئے پُرعزم ہے۔'

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے، جس نے علاقائی اور عالمی امن کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم باہمی احترام اور پُر امن تعلقات کے لئے پُرعزم ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ امن کا ہاتھ بڑھائیں۔ پاکستان اور بھارت کو جموں و کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کو ایک باوقار اور پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔

بھارت - پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کرنا چاہئے: پاک فوج کے سربراہ
بھارت - پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کرنا چاہئے: پاک فوج کے سربراہ

پاکستان کی انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی صوتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.