بھارت اور پاکستان کے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرلز نے قائم کردہ ہاٹ لائن کے ذریعے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے لائن آف کنٹرول اور دیگر تمام امور پر آزادانہ اور خوشگوار ماحول میں بات کی۔
وزارت دفاع سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ڈائریکٹر جنرلز نے سرحدوں پر سکون اور باہمی فائدہ مند اور پائیدار امن کے حصول کے مفاد میں، ایک دوسرے کے بنیادی معاملات اور خدشات کو حل کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں فریقوں نے تمام معاہدوں پر برقرار رہنے اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کا حل کرنے پر اتفاق کیا۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی روک تھام کا سلسلہ 24/25 فروری 2021 کی آدھی رات سے ہوگا۔
دونوں فریقوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہاٹ لائن رابطے اور سرحدی فلیگ میٹنگوں کے موجودہ طریقہ کار کو کسی بھی غیر متوقع صورتحال یا غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔