ETV Bharat / bharat

'بھارت-پاکستان جنگ بندی نے امن کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا' - urdu news

جنرل ناراواں نے کہا کہ سیز فائر معاہدے پر عمل پیرا ہونے سے خطے میں امن و سلامتی کو مجموعی طور پر فروغ ملا ہے اور کئی بار تنازع بھڑک اٹھنے کے بعد امن کے امکانات کو تقویت ملی ہے۔

Breaking News
author img

By

Published : May 29, 2021, 9:00 PM IST

بھارتی آرمی کے چیف جنرل ایم ایم نارواں (Chief of Army Staff Gen M M Naravane) نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (LoC) کے ساتھ گذشتہ تین ماہ سے بھارت اور پاکستان کی فوج کے مابین جنگ بندی (Ceasefire) نے امن اور سلامتی کے احساس کو فروغ دیا ہے اور یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کی سمت میں پہلا قدم ہے۔

ایک میڈیا ایجنسی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں جنرل ناراون نے کہا کہ جنگ بندی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی روک دی گئی ہے اور یہ بھی اہم ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستان آرمی نے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔

آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں دراندازی کی کوششوں اور دہشت گردی کے واقعات میں کمی سے بھارت کو اچھے ہمسایہ تعلقات کو فروغ دینے کے پاکستانی ارادے کی یقین دہانی میں میں فائدہ ہوگا۔

جنرل ناراواں نے کہا کہ سیز فائر معاہدے پر عمل پیرا ہونے سے خطے میں امن و سلامتی کو مجموعی طور پر فروغ ملا ہے اور کئی بار تنازع بھڑک اٹھنے کے بعد امن کے امکانات کو تقویت ملی ہے۔

کشیدگی کو کم کرنے کے مقصد سے اچانک اور اہم اقدام کے تحت بھارت اور پاکستان کی فوج نے 25 فروری کو اعلان کیا کہ وہ کنٹرول لائن کے پار فائرنگ بند کردیں گے اور 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.