ETV Bharat / bharat

Mourning for Queen Elizabeth II ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر ملک بھر میں سوگ کا اعلان - ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال

حکومت ہند نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر آج ملک بھر میں سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ سوگ کے دن ملک بھر میں ان تمام عمارتوں پر قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا جہاں قومی پرچم باقاعدگی سے لہرایا جاتا ہے اور اس دن کوئی سرکاری تفریحی سرگرمیاں منعقد نہیں کی جائیں گی۔ National mourning for Queen Elizabeth II

ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر ملک بھر میں سوگ کا اعلان

author img

By

Published : Sep 11, 2022, 8:56 AM IST

نئی دہلی: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر ان کے اعزاز میں اتوار کو ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ اس کے پیش نظر آج ملک کے تمام سرکاری اداروں پر قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا ہے۔ راشٹرپتی بھون، انڈیا گیٹ، لال قلعہ پر بھی قومی پرچم کو نصف جھکا دیا گیا ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ کے اعزاز میں حکومت ہند نے 11 ستمبر کو ملک بھر میں ایک دن کا سرکاری سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوگ کے دن ملک بھر میں ان تمام عمارتوں پر قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا جہاں قومی پرچم باقاعدگی سے لہرایا جاتا ہے اور اس دن کوئی سرکاری تفریحی سرگرمیاں منعقد نہیں کی جائیں گی۔ India observe state mourning today in memory of queen elizabeth ii

مزید پڑھیں:۔ Queen Elizabeth II Funeral ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی

واضح رہے کہ صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن نے نئی دہلی میں ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر خراج عقیدت پیش کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے تعزیتی کتاب رکھی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک بادشاہی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کا جمعرات کو 96 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ کنگ چارلس سوم کو ان کی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ہفتے کے روز انگلینڈ کے نئے بادشاہ کے طور پر اعلان کیا گیا۔ وہیں برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانیہ بھر میں سوگ کا دور جاری ہے۔ برطانیہ کی حکومت نے 9 ستمبر کو سرکاری ویب سائٹ پر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ قومی سوگ کی مدت ملکہ کی آخری رسومات تک رہے گی۔ اس دوران شاہی رہائش گاہوں، سرکاری عمارتوں اور عسکری اداروں میں قومی پرچم سرنگوں کر کے سوگ منایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.