ETV Bharat / bharat

بھارت کی قومی تعلیمی پالیسی مستقبل اور عالمی معیار کے مطابق : وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کے 95 ویں سالانہ جلسہ اور وائس چانسلرز کے سالانہ سمینار سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی قومی تعلیمی پالیسی مستقبل اور عالمی معیار کے مطابق تیار کی گئی ہے۔

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 5:50 PM IST

بھارت کی قومی تعلیمی پالیسی مستقبل اور عالمی معیار کے مطابق : وزیر اعظم
بھارت کی قومی تعلیمی پالیسی مستقبل اور عالمی معیار کے مطابق : وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی مستقبل اور عالمی معیار کے مطابق ہے اور اس کا مقصد ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کے تعلیم کے نظریہ کو عملی جامہ پہنانا ہے جس سے طالب علم کو قومی ترقی میں حصہ لینے کا اختیار ملتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کے 95 ویں سالانہ جلسہ اور وائس چانسلرز کے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جمہوریت کی ماں ہے اور جمہوریت کے اقدار ہمار اندر موجود ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔

مرکز کی جانب سے پچھلے سال نئی قومی تعلیمی پالیسی کو متعارف کروایا گیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی مستقبل پر مبنی ہے اور عالمی معیار کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر طالب علم کے پاس کچھ صلاحیتں موجود ہوتی ہیں۔ یہ صلاحیتیں طالب علم اور استاد سے تین سوالات پوچھتی ہیں۔ پہلا سوال یہ کہ وہ کیا کرسکتے ہیں۔ دوسرا سوال یہ کہ اگر انہیں مناسب طریقہ سے پڑھایا جائے تو وہ کیا کرسکتے ہیں اور تیسرا سوال ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سوال کا جواب ہے طلبہ کی اندرونی طاقت۔ اگر اس اندرونی طاقت کے ساتھ تعلیمی طاقت کو بھی جوڑ دیا جائے تو ان کی ترقی میں وسعت آئے گی اور طلبہ وہ سب کچھ کرنے کے قابل ہوسکیں گے جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کا مقصد ملک کے دوسرے صدر جہوریہ اور ماہر تعلیم ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کے مقصد کو پورا کرنا ہے جو طلبہ کو قومی ترقی میں حصہ لینے کے قابل بناتا ہے۔

مودی نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کے تحت ملک بھر میں ہنر مند نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ بھارت کو مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ کی سونچ، بگ ڈیٹا، تھری ڈی پرنٹنگ، ورچول ریلیٹی اور روبورٹس ، موبائیل ٹکنالوجی ، جیو انفارمیٹکس اسمارٹ ہیلت کیر اور دفاعی شعبہ میں دنیا کے مستقبل کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔

ملک میں مختلف صلاحیتوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے تین بڑے شہروں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز شروع کیے جائیں ہیں اور ممبئی میں اس کا ایک بیچ شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام یونیورسٹیاں کثیر الشعبہ ہوں اور طلبہ کو کسی بھی کورس میں داخلے لینے اور کامیاب ہونے میں آسانی اور لچک فراہم کریں جس کے لیے ایک اکیڈمیک بینک بنایا جائے۔ اس کے لیے تمام یونیورسٹیز کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر مودی نے کہا کہ باباصاحب امبیڈکر نے آزادی کے بعد اپنی تمام جمہوری اقدار کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیں ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی زندگی پر مبنی چار کتابوں کا رسم اجرا انجام دیا جس کے مصنف کشور مکھوانا ہیں۔ رسم اجرا کے موقع مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال، گجرات کے گورنر اچاریہ دیورت، وزیر اعلی وجے روپانی اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.