ETV Bharat / bharat

ایئر انڈیا کی امرتسر- برمنگھم براہ راست پرواز 3 ستمبر سے شروع ہوگی

برطانیہ حکومت نے 8 اگست سے بھارت کا نام 'ریڈ لسٹ' سے نکال دیا ہے۔ 'عنبرلسٹ' میں ڈالے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ایئر انڈیا کی امرتسر- برمنگھم براہ راست پرواز 3 ستمبر سے شروع ہوگی
ایئر انڈیا کی امرتسر- برمنگھم براہ راست پرواز 3 ستمبر سے شروع ہوگی
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 9:48 PM IST

بھارت اور برطانیہ کے درمیان پروازوں کی مانگ کے پیش نظر ایئر انڈیا 3 ستمبر سے امرتسر-برمنگھم سے براہ راست پروازیں شروع کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایئر انڈیا نے 16 اگست سے ہر ہفتے ایک دن کے لیے امرتسر سے لندن ہیتھرو تک براہ راست پروازیں شروع کی تھیں، اب ایک بار پھر امرتسر سے یو کے کے ساتھ کارگو تجارت شروع کی گئی ہیں۔

فلائی امرتسر انیشیٹو کے عالمی کنوینر سمیم سنگھ گمٹالہ نے پیر کو کہا کہ 'ایئر انڈیا کی ویب سائٹ پر تازہ ترین معلومات کے مطابق، امرتسر اور برمنگھم کے درمیان ہر ہفتے ایک براہ راست پرواز 3 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے'۔ یہ پرواز ہر جمعہ کو امرتسر سے سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی اور اسی دن شام 5:20 بجے برمنگھم پہنچے گی۔ واپسی کی پرواز ہفتہ کی شام 7:30 بجے برمنگھم سے روانہ ہوگی اور اگلے دن اتوار کو 7:35 بجے امرتسر پہنچے گی۔'

مزید پڑھیں: تاریخی بلندی پر گھریلو اسٹاک مارکیٹ

ایئر انڈیا اس روٹ پر بوئنگ 787 ڈریم لائن طیارے استعمال کرے گی۔ یہ پروازیں ایئر انڈیا کی ویب سائٹ کے ذریعے بک کی جا سکتی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.