ETV Bharat / bharat

ملک میں دوسرے دن بھی 44 ہزار سے زیادہ نئے کیسز - 524 deaths recorded

ملک میں دوسرے دن بھی کورونا وائرس(کووڈ19) کے 44 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے جس سے فعال کیسزکی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔

ملک میں دوسرے دن بھی 44 ہزار سے زیادہ نئے کیسزاور 524 ہلاکتیں

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 3:16 PM IST

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گزگشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 44،489 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 92.66 لاکھ سے زائد ہوگئی ۔

ایکٹیو کیسز کی تعداد 7598 سے بڑھ کر مجموعی 4.52 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ۔ اسی مدت کے دوران 36،367 مریض شفایاب ہوئے جس سے جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد اب بڑھ کر 86.79 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 524 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 223 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیوکیسز کی شرح بڑھ کر 4.88 فیصد ، شفایابی کی شرح 93.66 جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.46 فیصد ہے۔

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کووڈ ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسز 1250 سے بڑھ کر 85،488 ہو چکے ہیں۔ ریاست میں مزید 65 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 46،748 ہوگئی ہے ، جب کہ اب تک 16.63 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔

ریاست کیرالہ میں صحت مند مریضوں کی تعداد 5.11 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے تاہم فعال کیسز 695 سے بڑھ کر 65،234 ہوچکے ہیں جبکہ 2121 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے اور اب اس کی تعداد کم ہوکر 38،287 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہاں 99 مریضوں کی ہوچکی ہے اورجس سے اس بیماری سے مرنے والے مریضوں کی تعداد8720 ہو چکی ہے جبکہ اب تک 9.98 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئےہیں۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 278 سے بڑھ کر 24،909 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11،714 اور اب تک 8.41 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران 351 فعال مریضوں کے اضافہ سے مجموعی تعداد 12،673 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 6962 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک اور 8.45 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں فعال کیسز بڑھ کر 24،876 ہوگئے ہیں اور اس جان لیوا وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 7644 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں فعال کیسز355 سے گھٹ کر یہ تعداد اب 11،520 پر آچکی ہے ریاست میں اب تک 11،655 افراد ہلاک جبکہ اب تک 7.51 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 6212 ہوگئی ہے اور 1687 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسز کم ہوکر 10،784 پر ہوچکے ہیں اور 1444 افراد کی موت ہوچکی ہے جب کہ اس وبا سے اب تک 2.54 لاکھ سے زائد افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست مغربی بنگال میں کوروناوائرس کے فعال کیسز 128 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 24،752 رہ گئے ہیں اوراب تک 8172 افراد ہلاک اور ریاست میں اب تک 4.34 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 7129 ہوگئی ہے جبکہ جان لیوا وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1.36 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4684 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 763 مریضوں کے اضافے سے 13،742 ہوگئی ہے۔اب تک اس ریاست میں 1.81 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب جبکہ اس بیماری سے 3197 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست گجرات میں 14،287 ایکٹیو کیسز ہیں اور 3906 افراد ہلاک اور 1.83 لاکھ سے زائد مریض اس بیماری سے شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 5225 سرگرم کیسز ہیں۔ ریاست میں کورونا سے 1237 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.25 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ابھی تک ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کوروناوائرس سے چھتیس گڑھ میں 2783 ، ہریانہ میں 2291 ، راجستھان میں 2218 ، جموں وکشمیر میں 1663 ، اتراکھنڈ میں 1185 ،آسام میں 978، جھارکھنڈ میں 958 ، گوا میں 688 ، پوڈوچیری میں 609 ، تری پورہ میں 370 ، ہماچل پردیش میں 585، چنڈی گڑھ میں 266 ، منی پور میں 245 ، میگھالیہ میں 110 ، لداخ میں 108 ، سکم میں 102 ، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 61 ، ناگالینڈ میں 61 ، اروناچل پردیش میں 49 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دوافراد کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.