نئی دہلی: بھارت اور اسرائیل نے آج ویژن دستاویز کو منظوری دے دی ہے India Israel adopt vision statement تاکہ ہر سطح پر دفاعی تعاون کو مضبوط بنایا جاسکے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے جمعرات کو یہاں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ اس دوران ویژن دستاویز کی منظوری کے بعد دونوں فریقین نے مستقبل کی دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے ایک دستاویز کا تبادلہ بھی کیا۔India-Israel Defense Cooperation
دونوں وزرائے دفاع نے دفاعی صنعت کے شعبے سے متعلق دو طرفہ، علاقائی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے فوجی سطح پر موجودہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کووڈ وبائی امراض کے چیلنجوں کے باوجود اس میں اضافہ ہوا ہے۔ دونوں فریقوں نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور بات چیت میں مستقبل کی ٹیکنالوجی سے متعلق ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور دفاعی شعبے میں مشترکہ پیداوار پر خصوصی زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: India-Israel Relations, Ret New Goals: 'ہندوستان -اسرائیل دوستی باہمی تعاون کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی'
دونوں ممالک نے باہمی سلامتی کے چیلنجوں اور اسٹریٹجک اور دفاعی امور سے متعلق اپنے تعلقات پر مشترکہ نقطہ نظر کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے تمام فورم پر تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک ویژن دستاویز کو بھی منظوری دی جس کا مقصد ہندوستان-اسرائیل دفاعی تعاون کے موجودہ فریم ورک کو مضبوط بنانا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں فریقین نے مستقبل کی دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے ارادے کے خط کا بھی تبادلہ کیا۔
قبل ازیں اسرائیلی وزیر خارجہ گینٹز نے نیشنل وار میموریل جاکر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راجناتھ سنگھ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات سے قبل وگیان بھون میں اسرائیلی وزیر دفاع کو سلامی پیش کی گئی۔ گینٹز کا وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کرنے کا پروگرام ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا دورہ ہندستان دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے۔ (یو این آئی)