ETV Bharat / bharat

PM Modi On Democracy ہندوستان جمہوریت کی مضبوطی سے ہی آگے بڑھ رہا ہے، وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک پروگرام میں کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کی وجہ سے ہی ہندوستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 10:22 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ گڈ گورننس میں حکومت کی حساسیت کی وجہ سے ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس سے لوگوں کا حکومت پر اعتماد بڑھا ہے اور جمہوریت کو بھی تقویت ملی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی شام ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے ایک پروگرام میں کہا کہ اگر ملک کو آگے بڑھنا ہے تو اس میں ہمیشہ حرکت پذیری ہونی چاہئے، اس میں جرات مندانہ فیصلے لینے کی طاقت ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کی وجہ سے ہی ہندوستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ملک میں جمہوریت کو کمزور کرنے کے اپوزیشن کے الزام کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج عالمی سطح پر جو کچھ بھی حاصل کر رہا ہے وہ ملک کی جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طاقت کچھ لوگوں کو چبھ رہی ہے اسی لیے ایسے حملے کر رہے ہیں، لیکن ایسے حملوں کے باوجود ملک عزم کے ساتھ ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہو گا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب اچھے کام ہوتے ہیں تو کالا ٹکا بھی لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جو بھی اچھے کام ہورہے ہیں ان کو تنقید کا نشانہ بنا کر کچھ لوگ کالا ٹکا لگا نے کا اچھا کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت حساسیت کے ساتھ تیزی سے فیصلہ کن فیصلے لے رہی ہے، جس سے لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور انڈین موومنٹ کو مضبوط طریقے سے آگے لے جانے میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور ملک کے لئے بے مثال ہے کیونکہ عالمی بحران کے درمیان جہاں کئی ممالک پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں وہیں ہندوستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں کہ مشکل حالات میں بھی ملک آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا کا اعتماد حاصل کر رہا ہے۔ وزیر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت پورے ملک کے ہر طبقے اور ہر علاقے کی پورے عزم کے ساتھ ترقی کر رہی ہے، پہلے ملک سے گھپلوں کی خبریں آتی تھیں لیکن اب ترقیاتی کاموں کی خبریں آتی ہیں اور یہی گڈ گورننس کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Questions PM Modi حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنا ملک کو بدنام کرنا کب سے ہوگیا؟

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.