ETV Bharat / bharat

بھارت بحرالکاہل میں آزاد اور ہمہ جہت نظام کا حامی: راجناتھ سنگھ - India is a supporter of a free and comprehensive system in the Pacific

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہند بحرالکاہل خطے میں مختلف ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر مبنی آزاد اور ہمہ جہت نظام کی اپیل کی ہے۔

بھارت بحرالکاہل میں آزاد اور ہمہ جہت نظام کا حامی : راجناتھ سنگھ

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 8:42 PM IST

راجناتھ سنگھ نے بدھ کے روز آسیان ممالک کے وزراء دفاع کی میٹنگ اے ڈی ایم ایم پلس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کی۔ 10 آسیان ممالک کے وزرائے دفاع کی میٹنگ اے ڈی ایم ایم پلس میں آٹھ مذکراہ شراکت دار ممالک آسٹریلیا، چین، ہندوستان، جاپان، نیوزی لینڈ، کوریا، روس اور امریکہ نے بھی حصہ لیا۔

بھارت بحرالکاہل میں آزاد اور ہمہ جہت نظام کا حامی : راجناتھ سنگھ
بھارت بحرالکاہل میں آزاد اور ہمہ جہت نظام کا حامی : راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع نے بات چیت اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی بنیاد پر تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا،’بھارت نے قربت بڑھانے کے نقطہ نظر اور اقدار کے زور پر خطے میں امن، استحکام، اور ترقی کے لیے شراکت داری کو تقویت دی ہے‘۔

علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے نقطہ نظر سے اپنی باتیں رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کو قدیم نظام کی مدد سے پختہ نہیں کیا جا سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.