ETV Bharat / bharat

بھارتی فوج نے چینی فوجی کو چین کے حوالے کیا - اردو نیوز

بھارتی فوج نے آٹھ جنوری کو پکڑے گئے ایک چینی فوجی کو آج صبح تقریباً سوا دس بجے رہا کرتے ہوئے اسے چین کے حوالے کردیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 12:01 PM IST

Updated : Jan 11, 2021, 1:12 PM IST

رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر پیپلز لبریشن آرمی (چینی فوج) کے ایک جوان کو گرفتار کیا تھا۔

بھارت نے اس چینی فوجی کو رہا کرتے ہوئے اسے چین کے حوالے کردیا ہے۔

وزارت دفاع نے اس تعلق سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'لداخ کے چشول سیکٹر سے آٹھ جنوری کی صبح ایک چینی سپاہی کو زیر حراست لیا گیا۔ یہ سپاہی راستہ بھٹکنے کی وجہ سے غلطی سے بھارتی علاقے میں داخل ہوا تھا'۔

مزید یہ بھی کہا گیا تھا کہ 'چینی سپاہی کو آج شام یا ایک دو روز میں بارڈر میٹنگ پوائنٹ کے راستے سے واپس بھیج دیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام ضروری کارروائی اس وقت جاری ہے'۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر کے مہینے میں بھارتی فوج نے لداخ کے دمچوک علاقے سے ایک چینی فوجی کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے پاس سے کئی اہم دستاویز بھی برآمد کیے گئے تھے۔

Last Updated : Jan 11, 2021, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.