ETV Bharat / bharat

India Greece Trade بھارت اور یونان 2030 تک دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے پر متفق

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دونوں ممالک نے دو طرفہ بات چیت کے لیے ایک مضبوط ادارہ جاتی پلیٹ فارم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ بھارت یونان دو طرفہ تجارت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس میں بے پناہ امکانات ہیں۔ دونوں فریقوں نے 2030 تک باہمی تجارت کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

India Greece agree To Double Bilateral Trade By 2030
بھارت اور یونان 2030 تک دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے پر متفق
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 10:43 PM IST

ایتھنز: وزیر اعظم نریندر مودی کے یونان کے ایک روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو 'اسٹریٹجک پارٹنرشپ' کی سطح تک بڑھانے اور دفاع، پیداوار اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے سائبر سیکورٹی بڑھانے کے عزم کے ساتھ، 2030 تک دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مودی نے وزیر اعظم کیریاکوس میچوتاکس کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کے بعد یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم کیریفکوس میچوتاکس اور میں نے آج بھارت یونان شراکت داری کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مودی یونان کے وزیر اعظم میچوتاکس کی دعوت پر ایتھنز کے دورے پر ہیں۔ سال 1983 کے بعد بھارت کا کوئی بھی وزیر اعظم پہلی بار یونان کے دورے پر آیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور یونان بنیادی ڈھانچے، زراعت، تعلیم، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھا کر اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور یونان دونوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ دفاعی صنعت کے شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔

مودی نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور یونان علاقائی اور عالمی مسائل پر ایک دوسرے کے جذبات کو سمجھتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونان کے وزیر اعظم سے ان کی گفتگو میں دہشت گردی اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک نے دو طرفہ بات چیت کے لیے ایک مضبوط ادارہ جاتی پلیٹ فارم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ بھارت یونان دو طرفہ تجارت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس میں بے پناہ امکانات ہیں۔ دونوں فریقوں نے 2030 تک باہمی تجارت کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مودی نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ہم دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھا کر نئی سطح پر لے جا سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان زرعی بیج کی پیداوار، مویشی پالنے کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

مودی نے کہا کہ ہنر مند کارکنوں کی نقل و حرکت کے سلسلے میں یونان اور بھارت کے درمیان جلد ہی ایک معاہدہ طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارت اور یوروپ کے لوگوں کے درمیان روابط اور تعلقات صدیوں سے ہیں اور اسے جدید دور میں ایک نئی شکل دینے کا خیال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے میں دونوں ممالک میں علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے موضوعات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور یونان نے ہندوستان-یورپی یونین تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدے پر اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی نے کہا کہ بھارت اور یونان دونوں کی رائے ہے کہ یوکرین جنگ کو سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعہ حل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی فورم پر ہندوستان کے ساتھ تعاون کے لئے یونان کا شکریہ ادا کیا۔ مودی نے جی-20 کی ہندوستان کی صدارت میں تعاون اور نیک خواہشات کے لیے وزیر اعظم میکوٹاکیس کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ صبح ایتھنز پہنچنے پر، وزیر اعظم مودی کا رسمی استقبال کیا گیا اور 'فوجیوں کی یادگار' پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے میزبان وزیراعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت میں حصہ لیا۔

یونان نے آج مودی کو اپنا اعلیٰ ترین شہری اعزاز عطا کیا۔ مودی نے کہا کہ انہوں نے اس اعزاز کو بھارت کے 140 کروڑ عوام کے احترام کے طور پر قبول کیا ہے۔ انہوں نے اس پر میزبان ملک کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مودی کو یونان کی حکومت اور عوام کی جانب سے یونان کی صدر کٹارینا ساکیلاروپولو نے 'گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف آنر' سے نوازا۔ ساکیلاروپولو کے ساتھ تصویر کو ٹیگ کرتے ہوئے، مودی نے سوشل سائٹ ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر لکھا کہ یہ اعزاز ظاہر کرتا ہے کہ یونان کے لوگوں میں بھارت کے لیے کیا احترام ہے۔

بھارت یونان کو یورپی یونین کے ایک اہم رکن کے طور پر دیکھتا ہے، جو بحیرہ روم کے مشرقی حصے سے جڑا ہوا ہے اور ایشیا، شمال مغربی افریقہ اور مغربی یورپ کے خطوں کے لیے گیٹ وے کے طور پر ہے۔ بھارت اور یونان نہ صرف جدید جمہوری نظام والے ممالک ہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قدیم زمانے سے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.