ETV Bharat / bharat

Murmu On Global Challenges ہندوستان اور جرمنی عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، مرمو

جرمن چانسلر کی حیثیت سے ہندوستان کے پہلے دورے پر چانسلر شولز کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو ہماری مشترکہ اقدار اور مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 25, 2023, 9:57 PM IST

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان اور جرمنی عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔ محترمہ مرمو نے یہاں جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے آج (25 فروری، 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ جرمن چانسلر کی حیثیت سے ہندوستان کے پہلے دورے پر چانسلر شولز کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو ہماری مشترکہ اقدار اور مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں۔ ہمارے دوطرفہ تعلقات مختلف شعبوں پر محیط ہیں جو اس باہمی اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں جو دہائیوں سے پروان چڑھ رہا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جرمنی یورپ میں ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور بھارت میں سرفہرست سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ انھوں نے کہا کہ جرمنی ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا ترقیاتی تعاون شراکت دار بھی ہے اور اس نے ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں اہم رول ادا کیا ہے۔ حالیہ برسوں میں، جرمنی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند بھارتی طلبہ اور محققین کے لیے ایک پسندیدہ مقام کے طور پر ابھرا ہے، خاص طور پر سائنس اور ٹکنالوجی میں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان مضبوط ثقافتی روابط بھی ہیں اور ہندوستان پر کام کرنے والے جرمن انڈولوجسٹ کی ایک طویل روایت ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور جرمنی ی جمہوری اقدار، اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظم و نسق، کثیر الجہتی کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی اداروں کی اصلاح میں مشترکہ مقاصد ہیں۔ دو متحرک اور تکثیری جمہوریتوں کی حیثیت سے ہندوستان اور جرمنی نئے اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi On Ukraine بھارت، یوکرین تنازع میں کسی بھی امن عمل میں تعاون کیلئے تیار، وزیر اعظم مودی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.