ETV Bharat / bharat

Earthquake in Turkey بھارت نے زلزلہ سے متعلق امدادی سامان کی پہلی کھیپ ترکیہ روانہ کی

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیا کہ زلزلہ سے متعلق امدادی سامان کی پہلی کھیپ این ڈی آر ایف اور بچاؤ ٹیمیں، خصوصی طور پر تربیت یافتہ ڈاگ اسکواڈ، طبی سامان، ڈرلنگ مشینیں اور دیگر ضروری آلات کے ساتھ ترکیہ کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔India dispatches first consignment of earthquake relief material to Turkey

بھارت نے زلزلہ سے متعلق امدادی سامان کی پہلی کھیپ ترکیہ روانہ کی

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 7:34 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے کئے گئے اعلان کے چند گھنٹے بعد بھارت نے ہندوستانی فضائیہ کے ایک طیارے میں سوار زلزلہ سے متعلق امدادی سامان کی پہلی کھیپ ترکیہ کو روانہ کر دی ہے۔ یہ کھیپ ایک ماہر نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس ( این ڈی آر ایف) اور بچاؤ ٹیم پر مشتمل ہے، جس میں مرد اور خواتین دونوں اہلکار، ڈاگ اسکواڈ، طبی سامان ، ڈرلنگ کے جدید آلات اور امدادی کوششوں کے لیے درکار دیگر اہم آلات شامل ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (HADR) ٹیم کافی ہنر مند ہیں۔ زلزلہ سے متعلق امدادی سامان کی پہلی کھیپ، این ڈی آر ایف اور بچاؤ ٹیمیں، خصوصی طور پر تربیت یافتہ ڈاگ اسکواڈ، طبی سامان، ڈرلنگ مشینوں اور دیگر ضروری آلات کے ساتھ ترکی کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔

  • India's Humanitarian Assistance and Disaster Relief (HADR) capabilites in action.

    The 1st batch of earthquake relief material leaves for Türkiye, along with NDRF Search & Rescue Teams, specially trained dog squads, medical supplies, drilling machines & other necessary equipment. pic.twitter.com/pB3ewcH1Gr

    — Arindam Bagchi (@MEAIndia) February 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

قبل ازیں و زیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ترکیہ اور آس پاس کے علاقوں میں آنے والے زبردست زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ ترکیہ میں زلزلے کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر غمزدہ ہوں اور سوگوار خاندانوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ کہ بھارت اس سانحہ کے وقت ترکیہ کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور اس سانحے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ بھارت میں ترکی کے سفیر فرات سنیل نے بھارتی حکومت کی طرف سے مدد کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ حقیقی دوست وہی جو مصیبت میں کام آئے۔ انہوں نے ترکی کے ایک محاورے کا بھی ذکر کیا کہ دوست کارا گندے بیلی اولور، جس کا مطلب ہے ضرورت کے وقت جو کام آئے وہی حقیقی دوست ہے۔

  • #WATCH | As you know, a massive earthquake took place in Turkey and Syria. The Government of India as a measure of HADR (Humanitarian Assistance & Disaster Relief) operations, has taken a decision to send two teams of NDRF to Turkey: Mohsen Shahedi, DIG, Operation & Training NDRF pic.twitter.com/yaMCVIcCzs

    — ANI (@ANI) February 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ Earthquake in Turkey, Syria ترکیہ و شام میں شدید زلزلے، ہلاکتوں کی تعداد چونتیس سو تک پہنچ گئی

آپ کو بتادیں کہ ترکیہ اور اس کے پڑوسی ملک شام میں 7.8 کی شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جس میں ترکیہ میں صرف 2،316 سے زائد اور شام میں 810 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور تقریباً 9,733 سے زائد دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ سینکڑوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ دونوں پڑوسی ممالک کے حکام کو ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.