بھارت نے شدید بحران کا شکار ملک افغانستان کو انسانی امداد کے تحت پانچویں کھیپ 2.5 ٹن طبی امداد اور لباس پہنچایا ہے۔
وزارت خارجہ (MEA) کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیا کہ افغان عوام کے ساتھ اپنی خصوصی شراکت داری کو جاری رکھتے ہوئے، بھارت نے آج افغانستان کو 2.5 ٹن طبی امداد اور موسم سرما کے ملبوسات کی پانچویں کھیپ روانہ کی ہے"۔
باگچی نے مزید کہا کہ گزشتہ 29جنوری کو بھارت نے افغانستان کو تین ٹن ضروری زندگی بچانے والی دواوں کے ساتھ طبی امداد کے طورپر چوتھے بیچ کی سپلائی کی تھی، جسے کابل میں واقع اندرا گاندھی اسپتال کو سونپ دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ہندستان افغانستان کے لوگو ں کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کو جاری رکھنے اور انسانی امداد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے
یہ بھی پڑھیں: India Sends Medical Aid to Afghanistan: بھارت نے افغانستان کو طبی امداد کی چوتھی کھیپ بھیجی
اس سے پہلے آج، وزیر اعظم نریندر مودی نے 7 لوک کلیان مارگ پر افغانستان سے آئے ہوئے سکھ ہندو وفد کے ارکان سے ملاقات کی اور کمیونٹی کو تمام مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لیے مستقبل میں مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔
وزیر اعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہمان نہیں ہیں بلکہ اپنے گھر میں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ان کا گھر ہے۔ انھوں نے افغانستان میں انھیں درپیش بے پناہ مشکلات اور انھیں بحفاظت ہندوستان لانے کے لیے حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مدد کے بارے میں بات کی۔