ملک میں کورونا وائرس Coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حالیہ کچھ روز سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے، حالانکہ آج اموات کی کل تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر کے 4,01,050 ہو گئی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 44,111 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے کل تعداد 3,05,02,362 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 738 ہے جس سے کل تعداد 4,01,050 ہوگئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 57,477 ہے جس سے کل تعداد 2,96,05,779 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,95,533 ہیں۔
مزید پڑھیں: ویکسین کی قلت پر راہل گاندھی نے حکومت کو نشانہ بنایا
ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 34,46,11,291 ہو گئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
25 جون: نئے کیسز۔ 51,667، اموات۔ 1,329
26 جون: نئے کیسز۔ 48,698، اموات۔ 1,183
27 جون: نئے کیسز۔ 50,040 ، اموات۔ 1258
28 جون: نئے کیسز۔ 46,148، اموات۔ 979
29 جون: نئے کیسز۔ 37,566، اموات۔ 907
30 جون: نئے کیسز۔ 45,951، اموات۔ 817
یکم جولائی: نئے کیسز۔ 48,786، اموات۔ 1,005
دو جولائی: نئے کیسز۔ 46,617، اموات۔ 853
تین جولائی: نئے کیسز۔ 44,111، اموات۔ 738۔