ملک میں کورونا وائرس coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ ملک میں اموات کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر کے 3,35,102 پہنچ گئی ہے۔ حالانکہ اگر یکم جون کے مقابلے کیسز کی بات کی جائے تو آج کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 1,32,788 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,83,07,832 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3,207 ہے جس سے کل تعداد 3,35,102 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 2,31,456 ہے جس سے کل تعداد 2,61,79,085 ہوگئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 17,93,645 ہے۔
ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 21,85,46,667 ہوگئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
20 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 276110، اموات ۔ 3874
21 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 259591، اموات ۔ 4209
22 مئی۔ نئے معاملے۔ 257299 ، اموات۔ 4194
23 مئی۔ نئے معاملے۔ 240842 ، اموات۔ 4194
24 مئی۔ نئے معاملے۔ 222315، اموات۔ 4454
25 مئی۔ نئے معاملے۔ 196427 ، اموات۔ 3511
26 مئی۔ نئے معاملے۔ 2,08,921 ، اموات۔ 4,157
27 مئی۔ نئے معاملے۔ 2,11,298 ، اموات۔ 3,847
28 مئی۔ نئے معاملے۔ 1,86,364 ، اموات۔ 3,660
29 مئی۔ نئے معاملے۔ 1,73,790 ، اموات۔ 3,617
30 مئی۔ نئے معاملے۔ 1,65,553 ، اموات۔ 3,460
31 مئی۔ نئے معاملے۔ 152734 ، اموات۔ 3128
یکم جون۔ نئے معاملے۔ 1,27,510 ، اموات۔ 2,795
دو جون۔ نئے معاملے۔ 1,32,788، اموات۔ 3,207۔