ملک میں کورونا وائرس Coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حالیہ کچھ روز سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 51,667 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 3,01,34,445 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,329 ہے جس سے کل تعداد 3,93,310 ہوگئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 64,527 ہے جس سے کل تعداد 2,91,28,267 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 6,12,868 ہیں۔
ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 30,79,48,744 ہوگئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
15 جون: نئے کیسز۔ 60,471 ، اموات۔ 2726
16 جون: نئے کیسز۔ 62,224 ، اموات۔ 2542
17 جون: نئے کیسز۔ 67,208 ، اموات۔ 2,330
18 جون: نئے کیسز۔ 62,480، اموات۔ 1,587
19 جون: نئے کیسز۔ 60,753، اموات۔ 1,647
20 جون: نئے کیسز۔ 58,419، اموات۔ 1576
21 جون: نئے کیسز۔ 53,256 ، اموات۔ 1422
22 جون: نئے کیسز۔ 42,640، اموات۔ 1,167
23 جون: نئے کیسز۔ 50,848، اموات۔ 1,358
24 جون: نئے کیسز۔ 54,069، اموات۔ 1,321
25 جون: نئے کیسز۔ 51,667، اموات۔ 1,329