ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی

author img

By

Published : Apr 22, 2023, 10:42 PM IST

بھارت اور پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں آج ہفتے کے روز جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

india celebarates Eid ul Fitr 2023 today
ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ ہفتے کے روز عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی

حیدرآباد: ملک بھر کے مساجد و عیدگاہوں میں فرزندان توحید بارگاہ الٰہی میں سجدہ ریز ہوئے اور نماز عیدا ادا کی۔ عید کی نماز کے بعد مسلمانوں نے دنیا بھر میں خصوصاً بھارت میں امن امان کے لیے دعائیں کیں۔ نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کے گلے لگ کر عید کی مبارک باد دی۔ عید کے اس مبارک موقع پر علمائے کرام نے اپنے خطاب میں عید الفطر کی اہمیت، فضلیت کے علاوہ اتحاد و یکجہتی کے پیغام دیے۔

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کیمپ میں واقع تاریخی لشکر والی عیدگاہ پر نماز عیدالفطر ٹھیک 9 بجے ادا کی گئی۔ جہاں لاکھ کی تعداد میں مسلماناں شہر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صبر ایثار اور قربانی کے اس ماہ مقدس نے ہمیں دوسروں کی تکالیف کا جو احساس عطا کیا ہے اس کا تقاضا ہے کہ عیدالفطر کی خوشیاں مناتے ہوئے اپنے اطراف تمام نادار ومفلس اور ضرورت مند افراد کا خاص خیال رکھیں، یہی اس دن کی حقیقی روح اور نبی کریم ﷺ کا پیغام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دنیا میں ترقی چاہتے ہوں تو اپنے بچوں کو اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کرائیں۔ آج بھی اس ملک میں سیکولر، بھائی چارگی کا ذہن رکھنے والے کثیر تعداد میں افراد موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نفرت کو دور کرکے محبت، اتحاد اتفاق اور بھائی چارگی کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

ویڈیو

ریاست بہار کے ضلع گیا کے عید گاہوں میں دوگانہ نماز ادا کی گئی، اس موقع پر ایک انوکھی اور بھارتی ثقافت کی مشترکہ وراثت بھی دیکھنے کو ملی، یہاں گاندھی میدان اور کربلا عید گاہ میں ہندو سماج کے دانشوروں کی ایک بڑی جماعت نہ صرف موجود رہے، بلکہ شدید گرمی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے نمازیوں کے درمیان پانی کا بوتل تقسیم کیے۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے برادران وطن نے خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہی ہماری ثقافت ہے کہ ہم ایک دوسرے کے تہوار ساتھ ملکر مناتے ہیں۔

ویڈیو

میرٹھ کی شاہی عیدگاہ کے علاوہ شہر کی دیگر مساجد میں بھی لاکھوں مسلمانوں نے نماز عیدالفطر ادا کی۔ اس دوران ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے عیدگاہ پہنچ کر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

ویڈیو

جونپور کے شاہی عیدگاہ سمیت متعدد مقامات پر عید کی نماز ادا کی گئی اور جگہ جگہ لوگوں کے لیے پانی اور مفت طبی کیمپ کا انتظام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر نمازیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگ کر مبارکباد پیش کی۔

ویڈیو

شہر بنگلور کی مساجد و عید گاہوں میں فرزندانِ توحید نے عید الفطر کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے مسجد طحہ انتظامیہ کے ذمہ دار محمد فخر الدین نے ملت اسلامیہ سے اپیل کی کہ 10 مئی کو منعقد ہونے والے انتخابات میں سبھی اپنا ووٹ ضرور دیں۔ یہ ذمہ داری فرض سے کم نہیں۔

ویڈیو

قدیم عید گاہ بیدر سنی میں نماز عیدالفطر صبح ٹھیک 10 بجے ادا کی گئی۔ عیدگاہ قدیم کے علاوہ شہر کی کئی مساجد میں نماز عید پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔ عید الفطر کی نماز کے بعد مسلمان ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکبادی دیتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس موقع پر کئی غیر مسلم برادران وطن و سیاسی قائدین نے بھی عید گاہ پہنچ کر مسلمانوں کو گلے لگا کر عید کی مبارک باد پیش کی۔

ویڈیو

اجمیر درگاہ کی جامع مسجد شہزانی میں عیدالفطر کی نماز کے لیے صبح سے ہی بھیڑ جمع ہونا شروع ہو گئی تھی۔ درگاہ کے احاطے میں نمازیوں نے عید کی نماز ادا کی۔ خاص بات یہ ہے کہ ملک بھر سے اجمیر پہنچنے والے زائرین نے درگاہ پر عید کی نماز کے ساتھ جنتی دروازے کے بھی دیدار کیے۔ خادموں کے مطابق یہ جنتی دروازہ سال میں صرف 4 بار کھولا جاتا ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.