ETV Bharat / bharat

Global Innovation Index بھارت گلوبل انوویشن انڈیکس میں چھ مقام کی چھلانگ کے ساتھ 40 ویں نمبر پر

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 7:12 AM IST

بھارت کو ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے تازہ ترین گلوبل انوویشن انڈیکس میں 40 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ Global Innovation Index 2022

بھارت گلوبل انوویشن انڈیکس میں چھ مقام کی چھلانگ کے ساتھ 40 ویں نمبر پر

نئی دہلی: بھارت کو ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کے تازہ ترین گلوبل انوویشن انڈیکس میں 40 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ پچھلی بار ہندوستان اس انڈیکس میں 46 ویں نمبر پر تھا۔ ملک اس انڈیکس میں سات برسوں میں 41 مقام کی چھلانگ لگاچکا ہے۔ Global Innovation Index Ranking 2022

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے اس حصولیابی پرجمعرات کو ایک پیغام میں کہا کہ ہندوستان اس انڈیکس میں 2015 میں نیچے 81 ویں نمبر پر تھا اوروہاں سے اٹھ کر 2022 میں 40 ویں نمبر پر پہنچنے کا ایک طویل سفرطے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت گلوبل انوویشن انڈیکس میں 50 ممالک میں شامل

انہوں نے کہا کہ بھارت اس انڈیکس میں اپنی رینکنگ کو ٹاپ 25میں لے جانے کی خواہش رکھتا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ملک میں انکیوبیشن، ہینڈ ہولڈنگ، فنڈنگ، انڈسٹری اکیڈمک پارٹنرشپ اور مینٹرشپ نے ملک بھر میں کاروباری جذبے کو ابھارا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان تیزی سے نالج اکونمی میں تبدیل ہو رہا ہے، پچھلے 5 سالوں میں پیٹنٹ کی گھریلو فائلنگ میں 46 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.