بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل عبد الحنان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ڈھاکہ گئے ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے جسَور واقع بنگلہ دیش فضائیہ اکیڈمی میں منعقد کمیشن کی تقریب میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیا۔
سنہ 1971 کے بنگلہ دیش مکتی مورچہ میں تاریخی جیت کی گولڈن جوبلی کے پیش نظر ان کے اس دورے کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ملک کی ایئر چیف مارشل نے بنگلہ دیش میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مہمان خصوصی کے طور پر جائزہ لیا ہے۔ اس سے بھارت-بنگلہ دیش اور ان کی مسلح افواج کے درمیان یقین اور دوستی کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
آر کے ایس بھدوریا نے نئے کمیشن کے افسران کو مبارکباد دی اور دونوں ملکوں کے درمیان فوجی سطح پر مذاکرات اور دو طرفہ تعاون کو بھارت -بنگلہ دیش کے تعلقات میں اہم کڑی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انعقاد اس بات کا مظہر ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہم یقین، سمجھ اور پیشہ ورانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اظہارِ یقین کیا کہ ان کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے ہی مضبوط اور کثیر جہتی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔
انہوں نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب، فوجی سربراہ اور مسلح افواج کے چیف اسٹاف افسر کے ساتھ باہمی اہم اور مفاد کے مسائل کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔ انہوں نے بنگلہ دیش میں بھارت کے ہائی کمشنر وکرم کے دروائی سوامی سے بھی بات چیت کی۔