لکھنؤ: برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ عالمی رہنماؤں سمیت بھارت کی صدر جمہوریہ، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت سبھی اعلی رہنماؤں نے ملکہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا لیکن اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے ٹویٹر ہنڈل سے نہ ہی یوپی سی ایم ٹویٹر ہنڈل سے کوئی تعزیتی ٹویٹ کیا۔ India Announces One Day State Mourning
وہیں آج حکومت ہند کی ہدایت پر ریاستی سطح پر سوگ منانے کے لیے سرکلر جاری کیا گیا ہے، جس میں 11 ستمبر کو سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے بعد یوپی حکومت نے سوگ منانے حکم نامہ جاری کیا ہے، چیف سیکریٹری جنرل جیتندر کمار کی جانب سے سبھی محکموں اور سبھی اضلاع کے افسران کو حکم نامہ بھیجا جا چکا ہے۔ ملکہ برطانیہ کی جسد خاکی کے احترام میں 11 ستمبر کو قومی پرچم آدھا جھکا رہے گا، حکومت کی جانب سے کوئی بھی تفریحی پروگرام کا انعقاد نہیں کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: UK Queen Passes Away برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال اور وزیراعظم مودی کا ٹویٹ
واضح رہے کہ برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملکہ 8 ستمبر کو سہ پہر بالمورال میں انتقال کر گئیں۔ ان کے بڑے صاحبزادے 73 سالہ چارلس خود بخود متحدہ برطانیہ کے کنگ بن گئے ہیں۔UK Queen Passes Away